تلنگانہ ایمسیٹ درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھرتوسیع

حیدرآباد: تلنگانہ میں ایمسیٹ کیلئے درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ ہائیرایجوکیشن کونسل کی جانب سے ایک مرتبہ پھرتاریخ بڑھا دی گئی ہے۔ کسی بھی قسم کے دیرینہ کے بغیراس مہینہ کی 17 تاریخ تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔یہ بات ایمسیٹ کنوینرگوردھن نے بتائی۔ تلنگانہ میں ایمسیٹ کیلئے ابھی تک دو لاکھ سے زائد درخواستیں داخل کی جاچکی ہیں۔