سابق وزیر ای راجندر اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی

حیدرآباد _ تلنگانہ کابینہ سے برطرف ہونے والے وزیر ای راجندر نے  اسمبلی کی رکنیت سے استعفی پیش کردیا۔راجندر آصبح 10 بجے اسمبلی کے سامنے واقع گن پارک پر تلنگانہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد  11بجے اسپیکر اسمبلی کے چیمبر میں عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے اپنا استعفی پیش کردیا ان کے ہمراہ سابق رکن اسمبلی ای رویندر، سابق ضلع پریشد چیئرپرسن ٹی اوما اور دیگر موجود تھے ۔راجندر کریم نگر ضلع کے حضور آباد اسمبلی حلقہ سے نمائندگی کرتے تھے راجندر نے ٹی آر ایس کی ابتدائی رکنیت سے بھی استعفی پیش کردیا ہے

وہ 14 جون کو بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں ریاست کے بی جے پی قائدین کے ساتھ راجندر حیدرآباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے دہلی روانہ ہوں گے جہاں وہ جے پی نڈا سے ملاقات کرتے ہوئے بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے۔