سابق وزیر ای راجندر کل پیش کریں گے اسمبلی کی رکنیت سے استعفی

حیدرآباد _ تلنگانہ کابینہ سے برطرف ہونے والے وزیر ای راجندر ہفتہ 12 جون کو اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے والے ہیں راجندر کل صبح 10 بجے اسمبلی کے سامنے واقع گن پارک پر تلنگانہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے اور 11بجے اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے اپنا استعفی پیش کریں گے۔راجندر کریم نگر ضلع کے حضور آباد اسمبلی حلقہ سے نمائندگی کرتے ہیں

وہ 14 جون کو بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں ریاست کے بی جے پی قائدین کے ساتھ راجندر حیدرآباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے دہلی روانہ ہوں گے جہاں وہ جے پی نڈا سے ملاقات کرتے ہوئے بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے۔