جرائم و حادثات

حیدرآباد سے کھمم جانے کے دوران حادثہ تین نوجوان جاں بحق ۔ شادی سے واپس ہورہے تھے

نلگنڈہ: نلگنڈہ ضلع کے کٹنگورو میں ایک تیز رفتار کار نے کنٹرول کھو دیا اور ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ میں دیگر چھ نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو نارکٹ پلی کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے کٹنگورو ہاسپٹل منتقل کیا گیا، مہلوکین کی شناخت کھمم ضلع کے قلعہ بازار کے رہنے والے کے طور پر کی گئی ہے۔ان کےنام سمیر، اسحاق اور یاسین بتائے گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ حادثہ حیدرآباد میں ایک شادی میں شرکت کے بعد کھمم واپسی کے دوران پیش آیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button