سابق وزیر ای پدی ریڈی بی جے پی سے مستعفی

: حضور آباد _  حضور آباد اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب سے قبل جے پی کو اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب اس  پارٹی کے سینئر رہنما و  سابق وزیر انوگالا پدی ریڈی نے استعفی دے دیا ہے۔ استعفیٰ کا مکتوب پارٹی کے ریاستی صدر بنڈی  سنجے کو بھیج دیا ۔ پدی ریڈی ، جو حضور آباد حلقہ سے بی جے پی کے ٹکٹ کی امید کر رہے تھے کو  سابق وزیر ایٹالہ  راجندر کے پارٹی میں داخلے کے بعد مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔ راجندر کے پارٹی میں شامل ہونے کے بعد سے پدی ریڈی بی جے پی سے ناراض تھے ۔