تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ تلنگانہ کے ایک پولیس اسٹیشن میں دو جوانوں کی فائرنگ_ ایک ہلاک

ملگ: ریاست تلنگانہ کے ضلع ملگ میں دو جوانوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا۔ پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں ہوئی اس فائرنگ میں ایک جوان کی موت ہوگئی جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سی آرپی ایف 39 بٹالین کے سب انسپکٹراومیشن چندرا اورمیس انچارج کانسٹبل اسٹیفن کے درمیان ناشتہ بنانے کے مسئلہ بحث ہوئی جس کے بعد برہمی کے عالم میں دونوں نے ایک دوسرے پرفائرنگ کردی۔ فائرنگ میں بہارسے تعلق رکھنے والے اومیش چندرا کی موت ہوگئی جبکہ تمل ناڈو کا اسٹیفن زخمی ہوگیا۔ زخمی کو علاج کیلئے ایٹورو ناگارم کے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button