تلنگانہ میں رات کے کرفیو کے پہلے دن کا اختتام

حیدرآباد _ تلنگانہ میں کرفیو کے پہلے دن کا اختتام آج صبح 5 بجے عمل میں آیا۔ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر حکومت نے 30 اپریل تک رات کا کرفیو نافذ کردیا ہے کرفیو کی پہلی رات منگل کی 9 بجے شب شروع ہوئی جو چہارشنبہ کی صبح 5 بجے ختم ہوئی۔کرفیو کے اوقات ختم ہونے کے بعد عوام اپنے اپنے کاموں پر روآنہ ہوتے ہوئے دیکھے گئے۔حیدرآباد کی سڑکوں پر عوام عوامی سرگرمیاں شروع ہوگئیں۔