تلنگانہ

کورٹلہ کے کئی مکانات میں پانی داخل _ پوسانی پیٹ تالاب میں شگاف

کورٹلہ _ جگتیال ضلع میں ایک تالاب میں شگاف پڑنے سے کورٹلہ بلدیہ کے کئی مکانات میں پانی داخل ہوگیا۔بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ دو دنوں سے جاری مسلسل بارش کی وجہ سے کتھلاپور منڈل کے پوسانی پیٹ کے تالاب میں شگاف پڑ گیا۔جس سے تالاب کا پانی کورٹلہ کی ندی میں داخل ہوکر قریب کے کئی مکانات میں داخل ہوگیا۔جس سے گنگم پیٹ اور کورٹلہ بلدیہ کے وارڈ 4 اور 17 کے 100 سے زیادہ مکانات میں پانی داخل ہوگیا۔مقامی مجلس کے کونسلر و صدر مجلس کورٹلہ محمد صابر نے مجلسی کارکنوں کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے مکانات کو خالی کروایا۔متاثرین کا کہنا ہے کہ پانی داخل ہونے سے کئی سامان خراب ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button