تلنگانہ

نرمل اور بھینسہ کے کئی علاقے پانی میں محصور

نرمل _ ضلع نرمل میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ، سیلانہ ، کڈم اور بھینسہ گیڈن واگو پراجیکٹ میں بھاری سیلاب کا پانی جمع ہورہا ہے۔ حکام نے اس پراجیکٹ کے دو دروازے کھول کر پانی کو نیچے چھوڑ دیا۔جس سے  بھینسہ کے  آٹونگر میں سیلاب کا پانی گھروں نے گھروں میں داخل ہوگیا۔جیسے ہی اچانک دروازے کھولے گئے ۔ آٹو نگر اور این آر گارڈن کے علاقے مکمل طور پر ڈوب گئے۔ فائر فائٹرز اور یارڈ تیراکوں نے سیلاب کے پانی  میں پھنسے تقریبا 150 افراد کو بچایا اور انہیں محفوظ علاقوں میں منتقل کیا۔ بھینسہ این آر گارڈن میں قیام پزیر 20 پولیس جوان سیلاب کے پانی میں پھنس گئے کشتیوں کی مدد سےتیراکوں نے بچایا۔ بتایا جاتا ہے کہ آٹون نگر اور این آر گارڈن علاقوں میں لگ بھگ 60 خاندان سیلاب کے پانی میں پھنسے ہیں۔

نرمل کے بھی کئی علاقے پانی میں محصور ہوگئے ہیں سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئے ہیں مکانات میں پانی داخل ہوگیا ہے سڑکوں پر مچھلیاں آگئیں اور ہر علاقے میں عوام بڑی بڑی مچھلیاں پکڑنے میں مصروف دیکھے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button