تلنگانہ

حیدرآباد میں کہر کی گہری چادر۔ گاڑی سواروں کو مشکلات

حیدرآباد: تلنگانہ کے کئی مقامات پرصبح کے اوقات میں کہر کی گہری چادردیکھی جا رہی ہے۔ آج صبح قریب 9 بجے تک بھی دھند کی وجہہ سے خاص طورپرگاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں عبداللہ پورمیٹ کے علاوہ دیگرعلاقوں میں کہرکی چادردیکھی گئی۔ دھند کی وجہہ سے گاڑی سواروں کو دن میں بھی ہیڈ لائیٹس روشن کرنی پڑی اورکہرکی وجہہ سے سامنے کا راستہ صاف نظرنہ آنے کی وجہہ سے گاڑیوں کی رفتاربھی دھیمی دیکھی گئی۔ واضح رہے کہ حیدرآباد سمیت ریاست میں گذشتہ چند دنوں سے سردی کی شدید لہرجاری ہے اورصبح کی اوقات میں کہرکی چارد چھائی رہ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button