تلنگانہ

تلنگانہ کانگریس کی الیکشن کمیٹی کا اعلان _ 29 ارکان میں محمد علی شبیر اور محمد اظہر الدین شامل، اقلیتی ڈپارٹمنٹ نظر انداز

حیدرآباد _  کانگریس پارٹی نے  تلنگانہ میں  اسمبلی انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیٹی کا اعلان کیا ہے ۔ کل ہند کانگریس کمیٹی نے اس سال دسمبر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے تلنگانہ پی  سی سی صدر ریونت ریڈی کی صدارت میں تلنگانہ اسٹیٹ الیکشن کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔  ریاستی انتخابی کمیٹی میں 26 ارکان کو شامل کیا گیا ہے اور تین مزید ارکان کو خصوصی مدعوئین کے طرح لیا گیا۔جن میں یوتھ کانگریس صدر ، این ایس یو آئی صدر اور سیوا دل کے صدر شامل ہیں جبکہ اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے صدر کو شامل نہیں کیا گیا۔اس کمیٹی میں کل 29  قائدین کو جگہ ملی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button