کورونا۔ تین ماہ تک احتیاط برتنے تلنگانہ محکمہ صحت کا عوام کو مشورہ

حیدرآباد: صحت عامہ کے ڈائرکٹرسرینواس راونے عوام کوچوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ انھوں نےکہا کہ کورونا کا مکمل طورپرخاتمہ نہیں ہوا۔ انھوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ کورونا کی علامات ہونے پراپنا ٹیسٹ ضرور کروائیں۔ صحت عامہ کے ڈائرکٹر نے آج حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے تین مہینوں کے دوران کئی تہوارہیں اس لئے عوام احتیاطی اقدامات پرعمل کریں۔ شاپنگ اوردعوتوں میں کوعیڈ پروٹوکول پرعمل آوری کی جائے۔ تمام کو ماسک پہننا چاہئے اورلوگ کسی بھی طرح کی لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں۔