ہیلت

تلنگانہ میں عنقریب محکمہ صحت میں 13 ہزارجائیدادوں پرتقررات کا اعلان

حیدرآباد: ریاستی وزیر صحت ہریش راو نے کہا کہ عنقریب محکمہ صحت میں 13 ہزار جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے۔ ا س سے متعلق نوٹیفکیشن جلد ہی جاری کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے طبی شعبہ کو مزید مستحکم بنانے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ بستی دواخانوں کے ساتھ دیہی علاقوں میں پرائمری ہیلت سنٹرس کی سہولت کو بہتر بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی کے پیش نظر محکمہ صحت میں مزید جائیدادوں پر تقررات کےلئے عنقریب نوٹفکیشن جاری کیا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button