جرائم و حادثات

تلنگانہ کے میڈیکل کالج میں ریاگنگ۔ وزیرصحت نے دی تحقیقات کی ہدایت

سوریہ پیٹ: ریاست تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں واقع میڈیکل کالج میں ریاگنگ کا واقعہ پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق ایم بی بی ایس سال اول کے طالب علم کی سال دوم کے 25 طلباء نے ریاگنگ کی۔ انھوں نے اسے اپنے کمرے میں طلب کرکے اس کے کپڑے اتارکرفوٹو لی اوراس کا سرمنڈھوانے کی کوشش کی۔ طالب علم وہاں سے کسی طرح بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا اوراس نے اپنے ماں باپ کو مطلع کیا۔ انھوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پرپولیس نے ریاگنگ کرنے والے طلباء کے خلاف کیس درج کرلیا۔ اس واقعہ پرریاستی وزیرصحت ہریش راونے رد عمل ظاہرکیا انھوں نے اس واقعہ کی چھان بین کی ہدایت دیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دی ہے اورکہا کہ اگرریاگنگ کی بات سچ ثابت ہوتی ہے توذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button