تلنگانہ میں مسلسل بارش_ ناگرجناساگر، سری رام ساگر پراجیکٹ میں پانی کا اضافہ

حیدرآباد _ تلنگانہ میں مسلسل بارش  کے نتیجہ میں کرشنااور گوداوری کے  پروجیکٹس کی آبی سطح میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔
ناگرجناساگر پروجیکٹ میں 26,907کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا۔اس پروجیکٹ کی مکمل سطح آب 312ٹی ایم سی ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح آب 177ٹی ایم سی درج کی گئی۔اس سے 972کیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔سری رام ساگر پروجیکٹ کی مکمل آبی سطح 90ٹی ایم سی ہے۔اس کی موجودہ سطح آب 70ٹی ایم سی درج کی گئی۔اس میں 2ہزار466کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس سے 630 کیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔
کڈم پروجیکٹ کی مکمل سطح آب 7ٹی ایم سی ہے۔اس کی موجودہ سطح آب 6ٹی ایم سی درج کی گئی۔اس میں 38ہزار499کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد 50ہزار933کیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔
ایلم پلی پروجیکٹ میں 62,312کیوزک، پانی کا بہاو درج کیاگیا۔سری سیلم پروجیکٹ کی مکمل آبی سطح 215ٹی ایم سی ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح 48.55ٹی ایم سی درج کی گی۔اس میں تقریبا ایک لاکھ کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس سے 7ہزار68کیوزک پانی چھوڑاگیا۔