تلنگانہ

حیدرآباد میں آیندہ دو دن تک بارش _ گذشتہ رات کی بارش سے کئی علاقوں میں پانی

حیدرآباد _ حیدرآباد میں کل شام شروع ہوئی بارش کا سلسلہ جمعرات کی صبح تک بھی جاری رہا۔شہر کے بیشتر مقامات بشمول حمایت ساگر،اُپل،سرورنگر اور سعیدآباد میں زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔بنڈلہ گوڑہ،اُپل میں 212.5ملی میٹربارش ہوئی۔ونستھلی پورم میں 192.3ملی میٹربارش ہوئی۔کاپرا،سیری لنگم پلی، خیریت آباد، گولکنڈہ اورماریڈپلی میں اوسط بارش ہوئی۔حیدرآباد میں تاحال جولائی میں 243.4ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو 43.9فیصد زائد ہے۔تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ شہرحیدرآباد میں آئندہ دو دنوں کے دوران ہلکی تا اوسط بارش کاامکان ہے۔شہر میں توقع ہے کہ درجہ حرارت 28تا30سنٹی میٹر کے درمیان درج کیاجائے گا۔اعظم ترین درجہ حرارت 20تا22ڈگری سلسیس کے درمیان درج کئے جانے کا امکان ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق شہر حیدرآبادمیں مزید بارش ہوگی۔کل رات ہوئی شدید بارش کے نتیجہ میں شہر حیدرآباد کے کئی نواحی مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔بیرامل گوڑہ میں مکانات میں پانی داخل ہوگیا جس سے نشیبی علاقوں کے ان مکانات میں رہنے والوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔شہر کے جلیلاگوڑہ میں بھی کئی کالونیوں میں پانی داخل ہوگیا۔بارش کی وجہ سے ضروری اشیا اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button