تلنگانہ

کریم نگر میں رام کی تاج پوشی کے لئے تیار کیا گیا 70 فٹ بھاری ہورڈنگ کا ڈھانچہ گر گیا _ تلنگانہ بھر میں طوفانی بارش

حیدرآباد: تلنگانہ کے بعض اضلاع میں آج زبردست بارش ہوئی۔ متحدہ ضلع عادل آباد ،متحدہ ضلع کریم نگر کےکئی منڈلوں میں بھی تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش کی وجہ سے ضلع راجنا سرسلہ میں برقی سربراہی میں خلل پیدا ہوئی اور بعض مقامات پر درختوں کے گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ بارش کی وجہ ‌‌‌‌‌سے کئی مقامات پر عام زندگی درہم برہم ہوگئی۔ اضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ریاست کے بعض اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی کی تھی۔ کل بھی تلنگانہ کے کئی اضلاع سے بارش کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

اسی دوران کریم نگر شہر کے گیتا بھون چوراہے پر لگایا گیا 70 فٹ ہورڈنگ کا بھاری ڈھانچہ تیز ہواوں کی وجہ سے گر پڑا۔جو رام کی تاج پوشی کے لئے تیار کیا  گیا تھا اس پر 45 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں فروری میں یہاں رام کی تاج پوشی کی تقریب منعقد ہونے والی ہے تیز ہواوں سے شہر کے مصروف ترین چوراہے پر اچانک ہورڈنگ کا ڈھانچہ گر جانے سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔کیونکہ اس سڑک پر سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیوں کی آمدورفت رہتی ہے اتفاق سے اس وقت ایک بھی گاڑی نہیں تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button