تلنگانہ

میڈیکل کالجوں کو چھوڑ کر تمام تعلیمی اداروں کو تعطیلات _ تلنگانہ حکومت کا جی او جاری

حیدرآباد: تلنگانہ کے تمام تعلیمی اداروں کو تعطیلات سے متعلق جی اوجاری کردیا گیا ہے۔ جی او کے مطابق میڈیکل کالجس کے سوا ریاست کے تمام سرکاری، خانگی اورایڈیڈ تعلیمی اداروں کو چھٹیاں رہیں گی۔ کل چیف منسٹرچندرشیکھرراو نے ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کو 8 تا 16 جنوری تعطیلات دینے کا اعلان کیا تھا۔ دراصل سابق میں 11 تاریخ سے سنکرانتی کی تعطیلات کا منصوبہ بنایا گیا تھا لیکن کورونا اوراومیکرون کے کیسس میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے تین دن پہلے ہی تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button