چارمینار کے پاس عید اور شادیوں کی شاپنگ _ عوام کو احتیاط برتنے کی ضرورت

حیدرآباد _ حیدرآباد کی تاریخی عمارت چارمینار کے پاس گذشتہ چند دنوں سے سینکڑوں کی تعداد میں عوام کا ہجوم دیکھا جا رہا ہے رات میں 9 بجے سے کرفیو نافذ کرنے کے باعث عید اور شادیوں کی شاپنگ کے لئے روزانہ چارمینار کے اطراف کی دکانات پر عوام کا اژدھام دیکھا جا رہا ہے چارمینار، گلزار حوض، لاڑ بازار ،شہران، پھتر گٹی، پٹیل مارکیٹ، اور دیگر علاقوں کی سڑکیں عوام سے کچھا کچ بھری نظر آرہی ہیں ریاست میں غیر مسلموں کا بھی شادیوں کا سیزن ہے جس کے باعث حیدرآباد کے علاوہ اضلاع سے بھی کافی تعداد میں عوام شاپنگ کے لئے آرہے ہیں چارمینار کے اطراف عوام کی موجودگی کے ویڈیوز سے ایسا لگتا ہے کہ اس سے بڑے پیمانے پر کورونا وائرس پھیلنے کے امکانات ہیں۔کیونکہ وہاں کوئی سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے پر عمل نہیں ہورہا ہے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے شاپنگ کرنے کی ضرورت ہے