حیدرآبادی چکن کے شوقین: سروے

حیدرآباد: شہریان حیدرآباد چکن کے شوقین ہیں۔ اس بات کا انکشاف سال 2021 میں فوڈ ڈیلیوری ویب سائیٹس اورایپس کے ذریعہ جو آرڈرس وصول ہوئے ہیں اس کے ذریعہ ہوا ہے۔ آن لائن جوکھانے کے آرڈرس دئیے گئے ان میں چکن ٹاپ رہا جبکہ مٹن، انڈے اورمچھلی اس کے بعد کے مقام پررہے۔ واضح رہے کہ ان دنوں آن لائن آرڈرس میں کافی اضافہ ہوچکا ہے، پہلے لوگ ہوٹلوں میں جاکر کھانا کھایا کرتے تھے لیکن آن لائن فوڈ ڈیلیوری کی سہولت کے متعارف ہونے کے بعد ہوٹلوں میں جاکراپنی پسندیدہ غذا کھانے کے علاوہ آن لائن گھروں پرہوٹلوں کا پکوان منگوا کرکھانے والوں کی تعداد میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔