کورونا سے متاثر ہونے کے بعد میں نے صرف پاراسٹامال گولی استعمال کی تھی: چیف منسٹر تلنگانہ

ورنگل _ تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کہا کہ جس وقت وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اس وقت انہوں نے صرف پاراسٹامال گولی استعمال کی تھی چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کہا کہ کورونا سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بخار کا ٹمپریچر زیادہ ہوتا ہے اس لئے پارا سٹامال گولی استعمال کی جاتی ہے چیف منسٹر نے ضلع ورنگل میں ملٹی سوپر اسپیشلٹی اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔انہوں نے ضلع کے دورہ کے موقع پر ورنگل سنٹرل جیل کے مقام پر اس اسپتال کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔60ایکڑ اراضی پر 24منزلہ سوپر اسپشلٹی اسپتال کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔وزیراعلی نے دوہزار بستروں کی گنجائش اور 35سوپر اسپیشلٹی یونٹس اور عصری سہولیات کے ساتھ اس اسپتال کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔حکام،اس 24منزلہ عمارت پر ہیلی پیڈ کی بھی تعمیر عمل میں لائیں گے تاکہ ہنگامی صورت میں مریضوں کو یہاں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ منتقل کیاجاسکے