تلنگانہ

حیدرآباد میں بچوں کے خلاف اور سائبر جرائم میں اضافہ۔کمشنر پولیس کی سالانہ کانفرنس

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں بہ حیثیت مجموعی جرائم کی شرح میں 21 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے کیونکہ گزشتہ سال کے 22641کے مقابلے جاریہ سال یہاں 20012معاملات درج کئے گئے ہیں۔سال 2019میں شہر میں 25,187معاملات درج کئے گئے تھے۔کمشنر سٹی پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے اپنی سالانہ پریس کانفرنس میں اس بات کا دعوی کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی سطح پر جرائم کی شرح کے معاملہ میں شہر حیدرآباد کو 18واں رینک حاصل ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ رہزنی، مکانات میں قفل شکنی کی وارداتوں میں بتدریج کمی درج کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ جاریہ سال شہر میں پوسکو معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دوسرے شہروں کے مقابلے حیدرآباد میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اب تک درج کیے گئے کل مقدمات میں سے 81 فیصد کو سزا سنائی گئی ہے۔ تاہم سائبر کرائمس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔واضح کیا گیا ہے کہ 2021 میں 5 ہزار سے زائد سائبر کرائم‌کے مقدمات درج کیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button