جنرل نیوز

مدہول منڈل میں رکن اسمبلی وٹھل ریڈی کےہاتھوں سڑک کےتعمیری کاموں کا سنگ بنیاد

بھینسہ(نامہ نگار محمد مشرف )نرمل ضلع بی آرایس پارٹی صدرورکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی نےآج مدہول منڈل میں 25)لاکھ روپیوں کی لاگت سے تعمیرہونے والی سڑک کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔تفصیلات کے مطابق مدہول منڈل میں گنورہ سےکریگام ایکس روڈسڑک کی تعمیری کاموں کا آج رکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی نے سنگ بنیادرکھا۔

 

 

اس موقع پرانہوں نےخطاب کرتےہوئےکہاکہ تلنگانہ حکومت کےاقتدارپرآنےکےبعدتلنگانہ کےوزیراعلی کےسی آرمرحلہ وارسڑکوں کوترقی انجام دےرہےہیں۔ساتھ ہی تلنگانہ کی عوام کےلیےہمیںشہ متحرک رہتےہوئےمختلف فلاحی اسکیمات کوروبعمل لاتےہوئےبھی تمام طبقات کوترقی دےرہیےہیں۔

 

 

اس پروگرام میں ایم پی پی عائشہ افروز خان زیڈ پی ٹی سی سریندر ریڈی ریتھو بندھو سمیتی کے صدر رام ریڈی سرپنچ اسوسی ایشن کے صدر وجیش، مقامی سرپنچ لاونیا کشتیہ، سابق سرپنچ تروپتی ریڈی، ڈپٹی سرپنچ اشنا، وارڈ ممبران دشرتھ، پیرجی، انیتا، مللوا، پوسانی کےعاوہ سرپنچوں، ایم پی ٹی سیز، بی آر ایس کے سینئر قائدین گنگاریڈی، متیم، راجو، سرینو، سائی، لکشمن کارکنان ودیگرنےشرکت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button