تلنگانہ

شمس آباد میں میگا جاب میلہ۔دسویں سے لے کر انجینئرنگ کے طلباء کیلئے مواقع

شمس آباد:شمس آباد میں بیگمس فنکشن ہال میں منعقد پریس کانفرنس سے افتخار احمد شریف حال مقیم شکاگو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 جنوری کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2بجے تک مفت میگا جاب میلا منعقد کیا جارہا ہے جس میں 30 سے زائد مختلف کمپنیوں کی جانب سے انٹرویو لیا جائےگا۔ شمس آباد میونسپلٹی منڈل اور ضلع رنگا ریڈی کے علاوہ حیدرآبادسے تعلق رکھنے والے افراد سے کم از کم 5 بائیو ڈاٹا کے ساتھ آنے‌کی خواہش کی گئی ہے ۔ ماسک کے بغیر آنے والے کو داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امیزان جی ایم آر جیئو آئی ٹی کمپنیاں فارما بینک سیکیورٹی و دیگر کمپنیوں کی جانب سے انٹرویو لیا جا رہا ہے ۔ دسویں کامیاب سے انجنیئر تک کے طلباء شرکت کرتے ہوئے ملازمت حاصل کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button