تلنگانہ

کنگ کوٹھی اسپتال میں تین مریضوں کی موت پر حکومت کی وضاحت

حیدرآباد _  ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن تلنگانہ ڈاکٹر کے رمیش ریڈی نے وضاحت کی ہے کہ ڈسٹرکٹ اسپتال کنگ کوٹھی میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے کورونا کے تین مریضوں کی موت کی اطلاع صحیح نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کنگ کوٹھی اسپتال میں آکسیجن کا مناسب اسٹاک موجود ہے۔موجودہ طورپر اسپتال میں 13کے ایل لکویڈ آکسیجن ٹینک ذخیرہ کی گنجائش موجود ہے اور بیک اپ کے لئے سلنڈرس بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ تین مریض ونٹی لیٹرس پر تھے اور ان کی حالت تشویشناک تھی۔ان مریضوں کی تشخیص کے موقع پر ان کے ساتھ رہنے والوں کو اس بات کی اطلاع دے دی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ اسپتال میں آکسیجن کی گنجائش دو دن تک اسپتال کی سپلائی کے لئے کافی ہے۔ہر دن آکسیجن کو معمول کی بنیاد پر اسپتال میں بھرا جاتا ہے۔انہوں نے اسپتال میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مریضوں کی اموات کی خبر کو غلط قراردیا اور کہا کہ اس سے اسپتال کی شبیہ متاثر ہورہی ہے۔یہ اسپتال کویڈ کا خصوصی مرکز بنایاگیا ہے اور اس کے ذریعہ ایک سال سے کوویڈ کے مریضوں کا علاج کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام سے ان کی اپیل ہے کہ وہ اس طرح کی خبریں دیکھ کر  پریشان نہ ہوں۔اسپتال میں آکسیجن کی مناسب مقدار موجود ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button