تلنگانہ

ایل رمنا کی ٹی آر ایس پارٹی میں باقاعدہ شمولیت

حیدرآباد _ تلنگانہ تلگودیشم کے سابق صدر ایل رمنا نے  آج باقاعدہ طور پر ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔چیف منسٹر و صدر ٹی آر ایس چندرشیکھرراو کی موجودگی میں رمنا نے اپنے سینکڑوں کارکنوں و قائدین کے ساتھ ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہوگئے۔چیف منسٹر نے رمنا کو کھنڈوا پہننا کر پارٹی میں شامل کرلیا۔چار دن قبل پارٹی کے کارگذارصدر و وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو کی موجود گی میں پارٹی کے ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں انہوں نے ٹی آرایس میں شمولیت کا اعلان کیا تھا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button