بزنس

دو ہزار روپے کے نوٹوں کو تبدیل کرنے کے لئے بینک میں اکاؤنٹ رہنا ضروری نہیں _ بینک کے انکار پر یہاں کریں شکایت

حیدرآباد _ 21 مئی ( اردولیکس ڈیسک) ریزرو بینک آف انڈیا نے  وضاحت کی ہے کہ اگر بینک 2000 روپے کے نوٹ جمع کرنے اور انہیں دوسرے نوٹوں میں تبدیل کرنے سے انکار کرتے ہیں تو صارفین کو کیا کرنا چاہیے۔ ریزرو بینک نے اس اعلان کے پس منظر میں پیدا ہونے والے شبہات کا جواب دیا ہے کہ نوٹوں کو چلن سے نکالا جا رہا ہے اور گاہک اپنی بینک شاخوں میں نوٹ جمع یا تبدیل کر سکتے ہیں۔

اگر کوئی بھی بینک کی  برانچ منسوخ شدہ کرنسی کو بطور ڈپازٹ قبول کرنے یا تبدیل کرنے سے انکار کرتی ہے تو کھاتہ دار کو پہلے متعلقہ بینک کے مین برانچ میں شکایت  کرنا چاہیے۔ اگر شکایت کے 30 دنوں کے اندر بینک کا جواب/ تدارک کی کارروائی تسلی بخش نہیں ہے، تو شکایت کو ریزرو بینک-انٹیگریٹڈ اومبڈسمین اسکیم کے تحت آر بی آئی کے پورٹل کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پورٹل میں درج کرایا جانا چاہیے۔  انٹیگریٹڈ اومبڈسمین اسکیم کا مقصد آر بی آئی کے زیر کنٹرول بینکوں اور مالیاتی اداروں کی خدمات سے متعلق صارفین کے تنازعات کو حل کرنا ہے۔

اکاؤنٹ کے بغیر بھی نوٹوں کو تبدیل کرنے کی سہولت 

آر بی آئی نے 23 مئی سے 30 ستمبر 2023 تک 2000 روپے کے نوٹ جمع کرنے اور تبدیل کرنے کی آخری تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ آر بی آئی نے کہا کہ وہ لوگ بھی جن کے متعلقہ بینکوں میں کھاتہ نہیں ہے وہ بھی کسی بھی بینک برانچ میں 20,000 روپے کی حد تک 2000 روپے کے نوٹ بدل سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button