تلنگانہ
تلنگانہ کے میڈیکل کالج میں لفٹ ٹوٹ گئی۔ 20 طلباء زخمی

file photo
سدی پیٹ: ریاست تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں واقع ایک میڈیکل کالج کی لفٹ ٹوٹ گئی۔ فوی ملی اطلاعات کے مطابق ملگ منڈل کے لکشمی ککا پلی کے آرایم وی میڈیکل کالج میں لفٹ کے تارٹوٹ گئے جس کی وجہہ سے لفٹ بلندی سے گرپڑی۔ پتہ چلا ہے کہ اس حادثہ میں 3 طلباء شدید طورپرزخمی ہوگئے جبکہ 17 کو معمولی چوٹیں آئیں۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔