تلنگانہ

منوگوڑو اسمبلی حلقہ میں بی جے پی لیڈر کی کار سے ایک کروڑ روپے ضبط _ کریم نگر ضلع کے ایک کونسلر کے شوہر سے پوچھ تاچھ

حیدرآباد _ 17 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے منوگوڑو اسمبلی حلقہ میں پولیس نے ایک بی جے پی لیڈر کی کار سے ایک کروڑ روپے ضبط کرلئے ۔ یہ نقدی اس وقت ضبط کی گئی جب پولیس منوگوڑو منڈل میں چلمیڈا چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی تلاشی لے  رہی تھی۔ کریم نگر ضلع کے ایک بی جے پی کونسلر کے شوہر کی گاڑی میں  یہ رقم منتقل کی جا رہی تھی  پولیس اس رقم کو ضبط کرتے ہوئے کونسلر کے شوہر کو حراست میں لے لیا اور اس سے  تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button