ایجوکیشن

ایم ایس،آئی اے ایس اکیڈیمی کی مفت سیو ل سرویسس کوچنگ۔نشستوں کو 40 سے بڑھا کر 75 کرنے کا فیصلہ

اگسٹ 20 (پریس نوٹ)سیول سرویسس 2022-2023کی مفت کوچنگ کے لئے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کا انٹرنس ٹسٹ ، مختلف ریاستوں میں قائم 83 مراکز پر 28 اگسٹ کو منعقد ہوگا۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے کہا کہ ملک کی آزادی کے 75 ویں سالہ جشن ‘ آزادی کا امرت مہا اتسو’ کے ضمن میں ایم ایس کے مینجمنٹ نے آئی اے ایس اکیڈیمی کی نشستوں کو 40 سے بڑھا کر 75 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اکیڈیمی میں اس سال سے لڑکیوں کے لئے بھی کوچنگ کا انتظام کیا جا رہا ہے ۔ لڑکوں کے لئے مفت کوچنگ کے ساتھ ہی ساتھ لاجنگ اور بورڈنگ کا انتظام بھی مفت رہے گا۔ جبکہ لڑکیوں کے لئے صرف ڈے اسکالر ہونے کی سہولت رہے گی ۔ انٹرنس امتحان اور انٹرویو کے بعد   منتخب طلبہ کو ماہرین کی نگرانی اور ماہر اساتذہ کے ذریعہ مفت کوچنگ دی جائے گی – انور احمد نے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے انٹرنس میں شرکت کے خواہشمند طلباء و طالبات سےاپیل کی ہے کہ وہ اکیڈیمی کی ویب سا ئٹ

www.mseducationacademy.in

پر اپنا نام رجسٹریشن کروالیں۔ ایسے طلبہ جو کسی وجہ سے رجسٹریشن نہ کروا سکے ہوں ان کے لئے انٹرنس ٹسٹ کے دن امتحان کے سنٹرز پر اسپاٹ رجسٹریشن کی سہولت بھی رکھی گئی ہے۔ انور احمدنے کہا کہ طلبہ 28 اگسٹ کو اپنے قریبی سنٹر پر اپنی ایک پاس پورٹ سائز تصویر اور کسی مستند شناختی کارڈ کے ساتھ رجسٹریشن کے بعد انٹرنس ٹسٹ میں شرکت کر سکتے ہیں۔ انٹرنس ٹسٹ کے مراکز کی لسٹ بھی ایم ایس کے ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔

مزید معلومات کے لئے ان فون نمبرس

9154143322

اور

9550889652پر صبح 9 بجے سے لے کر شام 9 بجے کے درمیان رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button