تلنگانہ کے ایک وزیر لفٹ میں پھنس گئے

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اندرا کرن ریڈی لفٹ میں پھنس گئے۔ وہ میاں پور کے ایک اپارٹمنٹ میں قائم رئیل اسٹیٹ آفس کے افتتاح کے لیے جا رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ ان کے ساتھ رکن اسمبلی بھی موجود تھے۔ پولیس نے فوری تکنیکی عملے کی مدد سے لفٹ کھولی وزیر اور ایم ایل اے کو باہر نکالا گیا تب تمام نے راحت کی سانس لی۔