کھمم میں موبائل آئی سی یو بس کا وزیر ٹرانسپورٹ کے ہاتھوں افتتاح

کھمم _  وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار نے کھمم کے روٹری نگر میں میڈیکل موبائل آئی  سی یو بسوں کا افتتاح کیا۔اس موقع پر پی اجےکمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے کورونا  کی وباء اور ان مشکل حالات میں چیف منسٹر  کے سی آر کی ہدایت پر تلنگانہ بھر میں 30 میڈیکل موبائل آئی  سی یو بسوں کو  کورونا  مریضوں کے بروقت علاج ومعالجہ کے لئے مہیا کیا جا رہا ہے اسی کے ضمن میں کھمم اور بدرادری کتہ گوڑم کے لئے 2بسوں کا انتظام کیا گیا پی اجےکمار نے مزید کہا کے یہ خصوصی ای سی یو بسوں میں کروانا مریضوں کے علاج کے لیے 10بیڈس ایک ڈاکٹر دو نرسس اور آکسیجن کی سہولت بھی مہیا کی گئی اور یہ بسیس میں مکمل اے سی کی سہولت رہے گی ریاستی حکومت کورونا کی وباء سے نمٹنے اور عوام کو کروانا کی وباء سے بچانے کے لیے جنگی خطوط پر اقدامات کر رہی ہے اس موقع پر ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ کے ہمراہ کھمم کلکٹر آر وی کرنن ڈی ایم اینڈ ہیچ او کھمم ڈاکٹر مالتی کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی موجود تھے شام 5بجہ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار نے کھمم میں موجود اپنے کیمپ آفس میں سی یم ریلیف فنڈ سے منظور شدہ 37.79لاک روپے کے چکس مستحقین میں تقسیم کیے اس موقع پی اجےکمار نے کہا کے سی یم ریلیف فنڈ کے ذریعے تاحال ضلع کے مستحقین میں مالی امداد کے تحت 6.63کروڑ روپے تقسیم کیے گئے