ایجوکیشن

تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونیئرکالج یاقوت پورہ کے جلسہ سے جناب سید احمد پاشاہ قادری کا خطاب

حیدرآباد: کورونا وبا کے دوران طا لب علم آن لائن کلاسس سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھیں،علم کا حاصل کرنے ہمارے لیے لازم ہے اور علم کے ذریعے ہی سماج اور ملک کی ترقی ممکن ہے ان خیالات کا اظہار سید احمد پاشاہ قادری ایم ایل اے یاقوت پورہ نے تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول وجونیئر کالج یاقوت پورہ بوائز 1کے جلسہ تقسیم کتب سے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی معاشی اور تعلیمی صورتحال کو بہتر بنانے اور انھیں عصری تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے حکومت تلنگانہ نے تلنگانہ اقلیتی اقامتی تعلیمی ادارہ جات سوسائٹی کاقیام عمل میں لایا ہے جو عوام کے سہولت کا باعث ہے۔انہوں کہاکہ طالب علم ماں باپ کی خدمت کریں اور ان کی دعاوں سے اپنے مستقبل کوتابناک بنائیں۔قبل ازیں محترمہ نسرین سلطانہ کورپوریٹر نے اپنے خطاب میں کہاکہ والدین اپنے بچوں کو اعلی تعلیم کی طرف راغب کریں ان کی اخلاقی تربیت کریں تاکہ یہ بچے اچھے انداز میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے مستقبل میں اعلی ملازمتوں کے حصول کے ذریعے ماں باپ،اساتذہ اور ملک کا نام روشن کریں۔ڈاکٹراحمد علی شکیل ویجلنس آفیسر نے اپنے خطاب میں اولیاء طلبہ سے کہاکہ بچوں کو پابندی کے ساتھ آن لائن کلاسس میں شامل کروائیں،ان کی نگرانی کریں اور بچوں کو معیاری تعلیم کے حصول میں اساتذہ کا تعاون کریں۔تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس وجونیئرکالجزکے ذریعے مستقبل میں اقلیتوں کی سماجی،معاشی،تعلیمی حالت بہتر ہوگی ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان سے استفادہ کرتے ہوئے بچوں کے مستقبل کوبہتر بنانے کی سنجیدہ کوشش کریں۔محترمہ فرح فاطمہ اکیڈیمک کواڈنیٹر نے اپنے خطاب میں کہاکہ طالب علم،علم کے حصول میں سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھیں آن لائن کلاسس میں وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کریں۔وقت پراپنے ہوم ورک کو مکمل کریں اور سخت محنت اور جستجو سے علم کے میدان میں آگے بڑھیں۔اس پروگرام کا آغاز ایان محی الدین کی تلاوت قرآن سے ہوا۔قبل ازیں پرنسپل جی۔سوامی نے افتتاحی کلمات ادا کئے اور مہمانوں کا استقبال کیا۔اس جلسہ سے جنا ب محمد عبدالنعیم ویجلنس آفیسرنے بھی خطاب کیا۔جلسہ کی نظامت محترمہ منزہ میمونہ نے حسن خوبی سے انجام دی۔طالب علموں میں درسی کتابیں اور نوٹ بکس تقسیم کی گئی۔ ڈاکٹر عزیز سہیل کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button