تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول وکالج یاقوت پورہ بوائز1میں یوم تاسیس تقریب کا اہتمام

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کی آٹھویں یوم تاسیس کے موقع پر تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونیئرکالج یاقوت پورہ بوائز 1پر جی۔سوامی پرنسپل نے پرچم کشائی انجام دی۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ جناب کے چندر شیکھر راؤ وزیر اعلی ریاست تلنگانہ و دیگر رہنماؤں کی طویل جدوجہد کے بعد ریاست تلنگانہ کا ملک کی 29ویں ریاست کے طور پر قیام عمل میں آیا۔وزیر اعلی نے ریاست کو سنہرا تلنگانہ بنانے کے مقصد سے سماج کے تمام طبقات کی ترقی کے لیے اقدامات عمل میں لانے کے لیے مختلف اسکیمات کا آغاز کیا ہے۔اقلیتوں کی تعلیمی معاشی ترقی کے لیے ریاست بھر میں 204اسکولس اور 118جونیئر کالجس کا قیام عمل میں لایا گیاہے۔یہ تعلیمی تحریک مستقبل میں تلنگانہ میں تعلیمی انقلاب کی نقیب ثابت ہونگی،اقلیتوں کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ سائنس وٹکنالوجی سے ہم آہنگ کرتے ہوئے، مستقبل میں ان کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے منصوبہ کے تحت ان اسکولوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔جہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ قیام و طعام کا مفت میں انتظام ہے اور اعلی و معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے ضرورت ہے کہ اقلیتوں کا شعوار بیدار ہو اور وہ اس جانب راغب ہوں۔اس موقع قپر محمد فخر الدین سابق پرنسپل اور ڈاکٹر عزیز سہیل نے بھی خطاب فرمایا۔ محترمہ وی امروتا نے تلنگانہ کا گیت پیش کیا۔اس تقریب میں اسکول اسٹاف ممبرس شریک تھے۔