تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 5892 نئے کیسس

حیدرآباد _ تلنگانہ میں  پچھلے 24 گھنٹوں میں ، کورونا کے 5،892 نئے کیسس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا کی وجہ سے 46 افراد ہلاک ہوگئے۔ تلنگانہ میں اب تک مجموعی طور پر 4.81 لاکھ کورونا کیسس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت تلنگانہ میں 73،851 فعال کیس ہیں۔ جی ایچ ایم سی کے  حدود میں 1104 نئے کورونا کیس درج کئے گئے۔ رنگاریڈی 443 ، میڈچل 378 ، نلگنڈہ ضلع 323 ، ورنگل اربن 321 ، ضلع کریم نگر  263 کورونا کیسس ، ناگر کرنول 204 ، سدی یپیت 201 ، محبوب نگر  ضلع میں 195 کیس درج ہوئے۔