جرائم و حادثات

کھمم ضلع میں بھیانک سڑک حادثہ موقع پر ہی ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت

تلنگانہ کے کھمم ضلع میں بھیانک سڑک حادثہ موقع پر ہی ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہوگئی مہلوکین میں ڈیڑ سال کی شیرخوار بچی بھی شامل ہے

 

تفصیلات کے بموجب کھمم ضلع کے کلور منڈل کے واچا نائک تانڈا کے رہنے والے بانوت بابو اپنے پورے افراد خاندان کے ساتھ باسر مندر جاکر درشن کرکے اپنی کار میں واپس آرہے تھے ویرا منڈل کے پنپاک گاؤ کے پاس مخالف سمت سے آنے والی لاری نے ٹکر دیدی حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ موقع حادثہ پر ہی تین افراد کی موت واقع ہوگئی مہلوکین کی میں بانت سری ولی عمر ڈیڑ سال بانت انجلی عمر 30 سال اجمیر رام بابو عمر 58 سال شامل ہے اس کے علاوہ پانچ افراد شدید زخمی ہے

 

جن میں دونوں کی حالت تشویشناک ہے ویرا اے سی پی عبد الرحمن پولیس عملے کے ساتھ مقام حادثہ پر پہنچکر زخمیوں کو ایمبولنس کے ذریعے کھمم کے گورنمنٹ ہاسپٹل پہنچایا اور کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا

متعلقہ خبریں

Back to top button