تلنگانہ
تلنگانہ میں اراضیات اور رجسٹریشن کی قیمتوں میں آج سے اضافہ
جولائی 22, 2021Last Updated: جولائی 22, 2021
7 1 minute read

حیدرآباد_ تلنگانہ میں اراضیات کی قیمتوں کے علاوہ رجسٹریشن چارجس میں اضافہ کے فیصلہ پر آج سے عمل آوری ہوگی۔ اس سلسلے میں چیف سکریٹری سومیش کمار نے قبل ازیں احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ ۔ سال 2013 کے بعد حکومت کی جانب سے اراضیات کی قیمتوں میں پہلی مرتبہ اضافہ کیاگیاہے۔تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ اراضیات اور رجسٹریشن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے زرعی اور غیر زرعی اراضیات کے علاوہ پلاٹس اور فلاٹس کی مارکیٹ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے قیمتوں میں اضافہ سے متعلق تین سلاب بنائے گئے ہیں جن علاقوں میں اراضیات کی قیمت کم ہیں وہاں 50 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے اوسط قیمت والی اراضیات میں 40 فیصد اور زیادہ قیمت والی اراضیات کی قیمتوں میں 30 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے اور رجسٹریشن فیس میں7۔5 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے
Tags
exclusive