تلنگانہ

کاماریڈی میں ڈبل بیڈروم مکانات کے ناقص تعمیری کاموں پر محمد علی شبیر نے کیا تشویش کا اظہار

کاماریڈی 07 جون ( اردولیکس) سابق  وزیر و سنیر کانگریسی قاید محمد علی شبیر نے آج  کاماریڈی کے قومی شاہرہ نمبر 44  پر تلنگانہ حکومت کی طرف سے تعمیر کردہ ڈبل بیڈروم مکانات کا معائنہ کیا جو خستہ حالت میں ہیں

 

سابق وزیر محمد علی شبیر اپنے ہاتھوں سے مکان کی بنیاد کی سمنٹ نکال کر عمارت کی خستہ حالت پر تشویش کا اظہار کیا۔ انھوں نے الزام لگایا کہ تعمیراتی کام ناقص طور پر انجام دئے گئے۔

 

مقامی لوگوں نے سابق وزیر محممد علی شبیر کا شاندار استقبال کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد علی شبیر نے کہا کے کے سی آر حکومت اپنے 9 سالہ دور کی تکمیل پر تلنگانہ میں جشن منا رہی ہے  جبکہ ریاست میں عوام پریشان ہیں

شراب کی دکانوں کو  جگہ جگہ کھولنے کی اجازت دی گئی جس سے نوجوانوں کو حکومت شراب نوشی کی  لت میں ڈال رہی ہیے ڈبل بیڈروم مکانات بسنے سے پہلے ہی اُجڑ رہے ہیں انہوں نے  کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد مکان کی تعمیر کے لیے 5 لاکھ روپیے دینے کا وعدہ کیا ۔

کرناٹک کی طرز پر  گیاس سلنڈر 500 روپیے 200 یونٹ برقی مفت اور  خواتین کو تلنگانہ میں بس میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی اور گرایجویٹ کو 3 ہزار روپے ڈپلوما ہولڈر کو 15 سو روپیے دیے جائیں گے۔

اس موقع ضلع کانگریس کاماریڈی کیلاش سرنیواس یوتھ صدر پی راجو سرنیواس محمد علی نعیم الدین برادر محمد علی شبیر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button