تلنگانہ

حیدرآباد میں ویکسین لینے والوں کوہی نئے سال کی تقاریب میں شرکت کی اجازت

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں سال نو کی تقاریب کے سلسلے میں کمشنرپولیس سی وی آنند کی جانب سے رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ہیں۔ تقاریب میں شرکت کرنے والوں کیلئے ماسک کو لازمی قراردیا گیا ہے بصورت دیگرایک ہزارروپئے جرمانہ عائد کیا جائے گا اسی طرح ایسے افراد کو ہی تقاریب میں شرکت کی اجازت رہے گی جنہوں نے ویکسین کے دو ڈوس لئے ہیں۔ کمشنرپولیس نے پبس اورریسٹورینٹس کے مالکین کو بھی کووڈ قواعد پرعمل آوری کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے خلاف ورزی پرقانونی کاروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حالت نشہ میں گاڑی چلانے پر6 ماہ کی جیل اوردس ہزارروپئے جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button