تلنگانہ

تیسری لہرسامنے ہے، تلنگانہ میں اگلے 4 ہفتہ انتہائی اہم: ڈائرکٹرمحکمہ صحت

حیدرآباد: تلنگانہ کے محکمہ صحت کے ڈائرکٹرڈاکٹرسرینواس راو نے بتایا کہ کورونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ انھوں نےعوام کو چوکنا رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آنے والے دو سے چارہفتہ انتہائی اہم ہیں۔ اس وقت تمام ممالک میں کیسس میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اوریہ تیسری لہرکا اشارہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ تلنگانہ تیسری لہرکا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح سے تیارہے۔ حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ اومیکرون 30 گنا زیادہ رفتارسے پھیل رہا ہے اورویکسین ہی اومیکرون سے محفوظ رہنے کا ہتھیارہے، انھوں نےیہ بھی کہا کہ اومیکرون سے متاثرہونے والے 90 فیصد افراد میں کسی بھی طرح کی کوئی علامات نہیں نظرآرہی ہیں۔ انھوں نے عوام سے سال نوکی تقاریب کے موقع پراحتیاط کی خواہش کی ہے اورخدشہ ظاہرکیا کہ سنکرانتی کے بعد تیسری لہرکے آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button