تلنگانہ میں 20 جون سے صرف رات کا کرفیو رکھنے کا امکان!

حیدرآباد _ تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیسوں میں کمی کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاون کو ختم کرنے کا حکومت منصوبہ رکھتی ہے فی الحال شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک ریاست میں لاک ڈاون کو نافذ کیا گیا ہے جو 19 جون تک جاری رہے گا۔لاک ڈاون کی وجہ سے ریاست میں کورونا کیسس میں کافی کمی ہوئی ہے جس کے پیش نظر دن میں لاک ڈاؤن کو ختم کرتے ہوئے رات کا کرفیو نافذ کرنے کا جائزہ لیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں جمعہ کے روز اعلان ممکن ہے بتایا جاتا ہے کہ رات 9 بجے سے صبح 6 بجے رات کا کرفیو نافذ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے