تلنگانہ

آرٹی سی کی اسپیشل بسوں میں زائد کرایہ وصول نہیں کیا جائے گا: سجنار

حیدرآباد: آرٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے واضح کیا کہ سنکرانتی تہوار کے موقع پر دونوں تلگو ریاستوں کے مختلف مقامات کے لئے چلائی جانے والی آرٹی سی کی خصوصی بسوں میں زائد چارجس وصول نہیں جائیں گے۔ ایم جی بی ایس سے 3400 اور جے بی ایس سے 1200 ریگولر بسیں چلانے کے ساتھ ساتھ تہوار کے پیش نظر مزید 4322 بسیں چلائی جارہی ہے۔ عوام سے اس سہولت سے استفادہ کی خواہش کی گئی ہے۔ بسوں سے متعلق تفصیلات کے لئے ایم جی بی ایس کو فون نمبر 9959226257 اور جے بی ایس کو 9959226246 پر فون کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ سابق میں اسپیشل بسوں میں اضافہ کرایہ وصول کیا جاتا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button