تلنگانہ

آندھراپردیش میں سابق آئی اے ایس ٹی چندرشیکھر بی آر ایس پارٹی کے صدر : قومی صدر بی آر ایس و چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا اعلان

حیدرآباد _ 2 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر و قومی صدر بی آر ایس چندرشیکھرراو نے ٹی چندر شیکھر کو آندھراپردیش بی آر ایس کا صدر بنانے کا اعلان کیا۔ انہیں آندھرا پردیش میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کام کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اے پی میں بھی بی آر ایس کو اچھا ردعمل ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سنکرانتی کے بعد اے پی بی آر ایس کا دفتر ان کے دفتر سے زیادہ مصروف رہے گا ۔ سابق آئی اے ایس ٹی چندر شیکھر کو ایک بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ امید کہ وہ اس کے ساتھ انصاف کریں گے۔

 

آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے کئی قائدین بشمول سابق آئی اے ایس ٹی چندرشیکھر،  اے پی کے سابق وزیر رویلا کشور اور سابق آئی آر ایس آفیسر پارتھا سارتھی نے آج بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر تلنگانہ بھون میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے ان قائدین کو پارٹی کھنڈوا پہنا کر بی آر ایس پارٹی میں شامل کرلیا ۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کہا کہ وہ اے پی اور ملک بھر میں بی آر ایس کی توسیع میں شامل ہوں گے۔ راویلا کشور ایک ایسی شخصیت ہیں جو کانشی رام کے نظریے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ وہ ملک میں دلت برادری کی ضروریات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا  کہ سنکرانتی کے بعد ملک کی 7 سے 8 ریاستوں میں بی آر ایس کی سرگرمیاں شروع ہوں گے۔ ملک کے 6 لاکھ دیہاتوں میں بی آر ایس پارٹی کمیٹیاں بنائی جائیں۔ سنکرانتی کے بعد کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔ کے سی آر نے کہا کہ ہم ملک کے تمام حلقوں میں متوازی طور پر الیکشن لڑیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button