تلنگانہ لاک ڈاؤن _ ان 7 اسمبلی حلقوں میں کوئی نرمی نہیں_ موجود لاک ڈاؤن پر ہوگا عمل

حیدرآباد _ تلنگانہ میں نافذ المعل لاک ڈاؤن میں مزید 10 دنوں کی توسیع کی گئی ہے تاہم ریاست کے 7 اسمبلی حلقوں نلگنڈہ، مریال گوڑہ، ناگرجناساگر، دیور کنڈا، منوگوڑو، ستوپلی، مدھیرا میں کورونا کیسس میں اضافہ کے پیش نظر موجودہ لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں صبح 6 بجے سے دوپہر دو بجے تک نرمی اور اس کے بعد دوپہر دو بجے سے صبح 6 بجے تک لاک ڈاؤن رہے گا۔

باقی تمام حلقوں میں صبح 6 بجے شام 5 بجے تک لاک ڈاؤن میں نرمی ہوگی اس دوران تمام کاروبار کھلے رہیں گے اور عوام کو شام 6 بجے تک گھروں میں پہنچ جانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور لاک ڈاؤن کا نفاذ شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک رہے گا۔چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی صدارت میں آج منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا