فون پر بات کرتے ہوئے نرس نے ایک خاتون کو دئے کورونا کے دو ٹیکے_ تلنگانہ میں واقعہ

حیدرآباد _ تلنگانہ میں ایک نرس نے فون پر بات کرتے ہوئے  خاتون کو کوورنس کے دو ٹیکے دے دیئے۔یہ واقعہ  ضلع رنگاریڈی کے کنٹولورگاوں میں پیش آیا۔دو ڈوز انجکشن دینے کے ساتھ ہی یہ خاتون بے ہوش ہوگئی۔اس کو علاج کے لئے ونستھلی پورم کے ایک اسپتال میں داخل کروایاگیاجہاں اس کی صحت پر نظر رکھی جارہی ہے۔اس خاتون کا تعلق عبداللہ پور میٹ سے ہے۔بتایاجاتا ہے کہ اس واقعہ کے بعد نرس وہاں سے فرار ہوگئی۔بتایاجاتا ہے کہ اس تعلق سے پولیس سے شکایت کی گئی جو معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔