تلنگانہ میں جون 16 سے اسکولوں اور کالجوں کے آن لائن کلاسس

حیدرآباد _ تلنگانہ میں  نیا تعلیمی سال  16 جون سے  شروع ہوگا۔ اسی دن سے  آٹھویں تا  دسویں کلاس اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کے لئے آن لائن کلاسس شروع کرنے کا  فیصلہ کیا گیا ہے ۔ حکومت کا احساس ہے کہ طلباء کو گزشتہ سال کی طرح اس سال تکلیف کا سامنا نہ ہو ۔محکمہ تعلیم کے عہدیداروں نے آن لائن کلاسس شروع کرنے کی ہدایات بعض اسکولوں کو زبانی جاری کی۔جولائی تک کورونا وائرس کے کیسوں میں کمی واقع ہوتی ہے تو اگلے مہینے سے ایک دن کے وقفے سے اسکول چلانے کی  اجازت دی جائے گیاس سلسلہ میں بھی محکمہ تعلیم  نے زبانی ہدایات جاری کی ہیں کہ جولائی کے آخر تک اسکولوں کی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے تیار رہیں۔آن لائن کلاسس اور اسکول میں طلبہ کو تعلیم دینے کے سلسلے میں بہت جلد احکامات جاری کئے جائیں گے