تلنگانہ

محکمہ پولیس کی ملازمتوں کے لئے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں مزید 6 دنوں کی توسیع

حیدرآباد _ 20 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے محکمہ پولیس میں  17291 ملازمتوں پر بھرتی کے لئے امیدواروں کو درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 26 مئی تک توسیع کردی ہے 2 مئی سے امیدواروں سے درخواستیں وصول کی جا رہی تھی جس کا آج 20 مئی کی رات 10 ختم ہورہا ہے لیکن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ میں مزید 6 دنوں کی توسیع کردی ۔جس سے مزید لاکھوں نوجوان درخواستیں داخل کرسکتے ہیں

قبل ازیں آج دن میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے محکمہ پولیس میں بھرتی کے لئے امیدواروں کی عمر کی حد کو مزید دو سال تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے گریجویٹ ایم ایل سی پی راجیشور ریڈی کی طرف سے تلنگانہ کے نوجوانوں کے لیے عمر کی حد میں اضافہ کرنے کی درخواست کا مثبت جواب دیا ۔

کیونکہ ریاست تلنگانہ میں پہلی بار 95 فیصد مقامی افراد کو ملازمت فراہم کرنے کے لئے نئے زونل سسٹم پر عمل کیا جا رہا ہے اور  کورونا کی وجہ سے گزشتہ دو سال سے نوجوان بے روزگار ہیں ۔ چیف منسٹر نے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو اس سلسلے میں فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button