تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ تلنگانہ میں 2 جنوری تک پابندیاں

حیدرآباد: اومیکرون کے کیسس کو پھیلنے سے روکنے کے لئےہائیکورٹ کی ہدایت کے مطابق کوویڈ قواعد پر عمل آوری سےمتعلق تلنگانہ حکومت کی جانب سے احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔2 جنوری تک جلسہ ‘جلوس اور ریالیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ دیگر پروگرامس میں ماسک اور سماجی فاصلہ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ایڈوکیٹ روی چندر‘ سی پربھاکر‘ پون کمار اور دوسروں کی جانب سے ہائیکورٹ کو اس بات سے واقف کروایا گیا کہ سرکاری اور سیاسی پروگرامس کےعلاوہ روایتی تقاریب میں ماسک کے استعمال جیسی احتیاط پر عمل آوری نہیں کی جارہی ہے ۔ عدالت نے اس سلسلہ میں حکومت کو اومی کرون کے پھیلنے کے پیش نظر کرسمس ‘سال نو اور سنکرانتی تقاریب میں پابندیوں کی ہدایت دی تھی ۔ عدالت کی ہدایت کے مطابق آج حکومت کی جانب سےجی او جاری کردیا گیا ہے۔ چیف سکریٹری نے اس سلسلے میں احکامات جاری کردئیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button