تلنگانہ

حیدرآباد میں بارش۔ موسم سرد ہوگیا

حیدرآباد: حیدرآباد کے کئی مقامات پرآج صبح سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ حیدرآباد کے علاوہ سکندرآباد اورمضافاتی علاقوں میں وقفہ وقفہ سے ہلکی یا تیز بارش ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بارش کی وجہہ سے دفاترجانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ایک طرف سرد موسم اوردوسری جانب بارش کی وجہہ سے درجہ حرارت میں کمی آگئی اورسردی کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا۔ گذشتہ چند دنوں سے ریاست کے کئی اضلاع میں زبردست بارش کا سلسلہ جاری ہے، قبل ازیں محکمہ موسمیات نے ریاست کے بعض اضلاع کے علاوہ شہرحیدرآباد میں بھی بارش کی پیش قیاسی کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button