این آر آئی

انیل راتوری ، سکنڈ سکریٹری سفارت خانہ ہند کی وداعی تقریب۔ 

ریاض ۔ کے این واصف

انیل راتوری سکنڈ سکریٹری سفارت خانہ ہند ریاض کا شمار انڈین کمیونٹی کے مقبول سفارتکاروں مین ہوتا ہے۔ سفارت خانہ مین ان کی خدمات کو لائف انشورنس کارپوریشن کے Slogan“زندگی کے ساتھ بھی اور زندگی کے بعد بھی” کہا جا سکتا ہے۔ کیونکہ انیل راتوری کمیونٹی ویلفیر کے “deaths registration” سکشن کے انچار تھے۔ یہان کسی کے انتقال کی صورت مین جسد خاکی کی وطن منتقلی یا تدفین کے لئے ضروری دستاویزات انہین کی دستخط سے جاری ہوتے ہین۔ اور یہ سکشن 24X7 کام کرتا ہے۔

 

انیل راتوری نے ریاض مین اپنی تین سالہ میعاد پوری کی جس کے بعد ان کو اوکاسا (جاپان) مین بحیثیت قونصل جنرل متعین کیا گیا ہے۔

 

انڈین کمیونٹی ریاض نے بڑے پیمانے پر انیل راتوری کے اعزاز مین بڑے پیمانے پر الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔ جس مین قائم مقام سفیر ہند این رام پرساد، کمیونٹی کی بڑی تعداد کے علاوہ سفارت کارون نے بھی شرکت کی۔

 

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسٹر رام پرساد نے کہا کہ انیل ایک بہت اچھے عہدیدار ہین جنہون نے اپنی میعاد مین کمیونٹی کی بہترین خدمت کی۔ انھون نے کمیونٹی سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگلا پرواسی بھارتیہ دیوس جو ۸ تا ۱۰ جنوری اِندور مین منعقد ہوگا مین شرکت کے لئے سعودی مین مقیم ہندوستانی اپنے نام بڑی تعداد مین رجسٹر کروائین۔

 

انیل راتوری نے اپنے خطاب مین تقریب کے منتظمین اور انڈین کمیونٹی کا ان کے تئن اظہار خلوص پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھون نے دنیا کے کئی ممالک مین کام کیا مگر جو خلوص انھین ریاض مین ملا ویسی محبت انھین کہین اور نہین ملی۔

 

اس موقع پر کمیونٹی قائدین شہاب کوٹوکاڈ اور ڈاکٹر مصباح العارفین نے بھی نے مخاطب کیا۔ اور انیل راتوری کی خدمات کی ستائش کی۔

 

کمیونٹی کی جانب سے انیل راتوری کو یادگاری مومنٹو پیش کیا گیا۔ اس کی علاوہ کمیونٹی اراکین نے بڑی تعداد مین بھی تہنیت پیش کی۔ انجینئر ایم اے نعیم، جنرل مینیجر مساح اسپشلائزڈ کنسٹرکشن کمپنی، نیاز احمد، عبد الاحد صدیقی، ڈاکٹر مصباح العارفین، شہاب کوٹوکاڈ، ابرار حسین بھی شہ نشین پر موجود تھے۔

 

ملٹی پرپز ھال مین منعقد اس تقریب کی نظامت مرغوب محسن نے انجام دی اور عبد الاحد صدیقی کے ہدیہ تشکر پر محفل کا اختتام عمل مین آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button